25 نومبر، 2026، 5:18 PM

ایران کے خلاف غاصب صیہونی وزیرِ جنگ کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات

ایران کے خلاف غاصب صیہونی وزیرِ جنگ کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے ایران کے خلاف جھوٹے دعوؤں کے سلسلے کا آغاز اور من گھڑت خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہوئے ایران پر ممکنہ حملے کے لیے تل ابیب اور واشنگٹن کی فوجی تیاریوں کا انکشاف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے اپنے تازہ بیانات میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ ایران سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یسرائیل کاٹز نے اپنے جھوٹے دعوؤں میں الزام عائد کیا کہ ایران کیمیائی ہتھیار تیار کر رہا ہے اور تل ابیب و واشنگٹن اس معاملے سے آگاہ ہیں۔ تاہم، انہوں نے اپنے اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی آزادانہ دستاویز یا ثبوت پیش نہیں کیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے ایران پر ممکنہ فوجی حملے کے منظرنامے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیلی اور امریکی افواج ایسی کسی ممکنہ کارروائی کے لیے تیاری کر رہی ہیں، تاہم اس محاذ آرائی میں امریکہ کی شمولیت کا حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ میں ہوگا۔

News ID 1943113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha